بچوں کا دوست،ہنستا مسکراتا مکی مائوس 87 برس کا ہوگیا

mikyبڑھاپے کی عمر ہوگئی لیکن اس کی شرارتیں کم نہ ہوئیں،دنیا بھرمیں بچوں کا دوست،ہنستا مسکراتا مکی مائوس آج 87 سال کا ہوگیا ہے۔

نٹ کھٹ،شرارتی،چلبلا،اپنی معصومانہ شرارتوں سے سب کوہنسا نے والا،جی جناب ،یہ بات ہو رہی ہے سب کے پسندیدہ کارٹون کیریکٹر مکی مائوس کی۔شاید ہی کسی کا بچپن اس کارٹو ن کیریکٹر کودیکھے بغیر گزرا ہو،مکی مائوس کو والٹ ڈزنی نے 1928 میں تخلیق کیاتھا۔

مکی ماؤس پہلی کارٹون فلم ’اسٹیم بوٹ وِلی‘ کے ذریعے منظر عام پر آیا،بلیک اینڈ وائٹ مکی مائوس کے کیریکٹر کو ہر ایک نے پسند کیا،مکی مائوس کی فیملی میں بھی اضافہ ہوااور منی مائوس مسز مکی مائوس بن گئیں۔وقت گزرتا گیا اور مکی مائوس بھی بدلتا گیا۔

بڑے بڑے کان،بڑی بڑی آنکھیں،سفیددستانےاور یلوبوٹس والا مکی مائوس توبچوں کا پکا دوست ہے،جیتے جاگتے مکی ماوس سے ملنا ہے توآپ ڈزنی ورلڈبھی جاسکتے ہیںجہاں مکی مائوس سب کو خوب انٹرٹین کرتا ہے ،اپ کے اور ہم سب کےاس بچپن کے ساتھِی مکی مائوس کو ہیپی برتھ ڈے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے