بچ کے رہنا بھیا ، لڑکیاں بھی موٹر سائیکل پر

لاہور میں اتوار کو ’ویمن آن ویلز‘ منصوبے کے تحت مال روڈ پر خواتین کی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔

[pullquote]منصوبے کے تحت سٹی ٹریفک پولیس اور امن و امان پر خصوصی نگرانی یونٹ کے اشتراک سے ریلی میں شریک 150 خواتین موٹر سائیکل سواروں نے تربیت مکمل کی۔[/pullquote]

اس موقع پر آسٹریلیا کی سفیر بریگیٹا بلاہا اور نامور وکیل عاصمہ جہانگیر کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر اس منصوبے کے تحت خواتین اور طالبات کو گلابی رنگ کی سکوٹیز فراہم کی جائیں گی، جس کا آغاز خواتین کے عالمی دن پر ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے