بھارت میں خاتون کے پتے سے 12 ہزار پتھریاں نکال دی گئیں

 بھارت میں معدے کے شدید درد اور جلن میں مبتلا خاتون کو سپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے طویل آپریشن کے بعد ان کے معدے سے لگ بھگ 12 ہزار پھتریاں نکالی گئی ہیں جسے ایک عالمی ریکارڈ قرار دیا جارہا ہے۔

کولکتہ کی 51 سالہ خاتون کو جب پتے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تو ان کے ٹیسٹ مکمل ہونے کےبعد ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ ان کے پتے (گال بلیڈر) میں پتھریوں کی بھرمار ہے اور یہ تمام پتھریاں نمک اور کولیسٹرول پر مشتمل ہیں۔

ڈاکٹروں کی جانب سے خاتون کا ’’کی ہول‘‘ کٹ کے ذریعے آپریشن کیا گیا اور باری باری تمام پتھریاں نکالی گئیں جو 2 ملی میٹر سے لے کر 5 ملی میٹر تک جسامت کی تھیں اور انہیں نکالنے میں ایک گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پتہ جگر کے پاس ایک ناشپاتی نما عضو ہوتا ہے جہاں صفرا ( بائل) جمع ہوتا ہے اگرچہ پتے میں پتھریاں عام ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں پتھریوں کو دیکھ کر ڈاکٹر حیران ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق انہوں نے لندن میں رائل کالج آف پیتھالوجسٹ کو خط تحریر کیا ہے تاکہ ان پتھریوں کو عجائب گھر میں رکھا جاسکے کیونکہ اس سے قبل 1983 یں برطانیہ میں ایک مریض سے 3 ہزار پتھریاں نکالی گئی تھیں جس کے بعد اتنی تعداد میں پتھریوں کا نکلنا ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے