بھارت نے پھر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ لی

بھارت نے ایک مرتبہ پھر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ لی۔

بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والانے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی، سیکرٹری خارجہ نے پاکستانی موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،اس نےجاسوسی، دہشت گردی اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کا اعتراف کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان قیدیوں تک قونصلررسائی کامعاہدہ ہے،جاسوسوں تک نہیں،بھارت نے پاکستان کی قانونی معاونت کی درخواست کامثبت جواب نہیں دیا،کلبھوشن نیٹ ورک کےبھارت میں موجودلوگوں تک بھی رسائی نہیں دی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے