بھارت کے حالات دیکھ کرلگتا نہیں کہ حکومت ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے جانے دے گی:شہریارخان

sheheryarچئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا کہ بھارت میں حالات دیکھتے ہوئے انہیں نہیں لگتا کہ حکومت بھارت جانے کی اجازت دے گی۔

 چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے کرکٹ بورڈ کا صدر دفتر اسلام آباد منتقل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں ہونا ہے، اس میگا ایونٹ کا انعقاد آئی سی سی کے تحت ہوتا ہے مگر بھارت میں حالات دیکھتے ہوئے انہیں نہیں لگتا کہ حکومت ہمیں بھارت جانے کی اجازت دے گی۔

شہریارخان نے کہا کہ کرکٹ کے دفتر کو اسلام آباد میں منتقل نہیں کرسکتے، دنیا کے ہر ملک کا کرکٹ بورڈ اور دارالحکومت الگ الگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا گڑھ لاہور تھا اوریہاں سے بڑے بڑے کھلاڑی نکلے جب کہ لاہور میں ہی پی سی بی کا پہلا آئین بنا۔ عارف عباسی چیئرمین بنے تو پی سی بی کراچی لے گئے مگر وہ زیادہ دیر وہاں نہیں رہا۔

شہریارخان کا کہنا تھا کہ ہاکی ،فٹبال اولمپک آفس کا صدر دفتر بھی لاہور میں ہے،اگرحکومت پی سی بی کا پیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منتقل کرنا چاہتی ہے تودیگر قومی اداروں کو بھی اسلام آباد منتقل کیا جائے۔ لاہور میں ہم نے کرکٹ اکیڈمی بھی بنائی ہوئی ہے جب کہ حکومت نے جو زمین اسلام آباد میں دی تھی وہ بھی منسوخ ہوگئی ہے،پی سی بی ایک روپیہ بھی حکومت سے نہیں لیتی اوربھرپور ٹیکس اداکیا جاتا ہے جب کہ ہاکی والے ٹورنامنٹ کھیلنے گئے تھے تو واپسی پرکرایہ نہیں تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے