بی جے پی نے شترو گھن سنہا کو کتے سے تشبیہ دے دی

sssلیجنڈ اداکار اور بی جے پی کے رہنما شترو گھن سنہا کو بہار کے ریاستی انتخابات میں شکست پر پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنانا مہنگا پڑ گیا جس کے جواب میں بے جی پی کے انتہا پسند رہنما نے انہیں کتے سے تشبیہ دیدی۔

بھارتی معاشرے میں انتہا پسندی اور عدم برداشت کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں اور اب سیاستدانوں نے بھی سیاسی عدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اور بی جے پی کے رہنما شتروگھن سنہا نے راشٹریہ جنتا دل کے رہنمالالو پرساد یادیو اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی اور ریاستی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ بی جے پی کے انتہا پسند رہنما کیلاش وجے ورگیا کو شتروگھن سنہا کی باتیں پسند نہ آئیں اور انہوں نے اخلاقی حدوں کو روندتے ہوئے اپنی ہی پارٹی کے رہنما کو کتے سے تشبیہ دے ڈالی۔

واضح رہے کہ بہار کے ریاستی انتخابات میں لالو پرساد یادیو اور نتیش کمار کے اتحاد نے بی جے پی کے اتحاد کو بدترین شکست سے دوچار کرتے ہوئے 178 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ بی جے پی اتحاد نے 58 نشستیں حاصل کی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے