تحریک انصاف کے 20 ارکان پنجاب اسمبلی نے علیحدہ گروپ بنالیا

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 20 ارکان پنجاب اسمبلی نے مسائل حل کرانے کیلئے گروپ بنالیا۔

ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور مل کر مطالبات منوائیں گے۔

گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپنے اپنے حلقوں کے لیے فنڈز اورعوامی منصوبوں کا مطالبہ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب نے بتایا کہ جنوبی اور وسطی پنجاب کے 20 ارکان نے اپنا علیحدہ گروپ بنایا ہے لیکن ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ساتھ رہیں گے۔

سردار شہاب نے بتایا کہ وہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ہی آئندہ الیکشن لڑیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ان کی ملاقات میں عوامی مسائل کے حل پر بات ہوئی ہے۔

جن ارکان نے علیحدہ گروپ بنایا ہے ان کے نام فی الحال سامنے نہیں آئے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاق اور پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی حکومت قائم ہے۔ وفاق میں پی ٹی آئی کے ساتھ ق لیگ، متحدہ قومی موومنٹ، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس شامل ہیں۔

پنجاب میں پی ٹی آئی کے ساتھ ق لیگ اہم اتحادی ہے تاہم گزشتہ چند دنوں میں اتحادی جماعتوں نے اپنے مسائل حل نہ ہونے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے اپنے ارکان بھی ترقیاتی فنڈز اور حلقے کے دیگر مسائل حل نہ ہونے پر ناراض ہیں۔

گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی ارکان نے کہا تھا کہ ارکان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے خود تو کینال منظور کروالی، باقی لوگ ووٹرز کو کیا منہ دکھائيں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے