ترکی:سیکیورٹی فورسزکا آپریشن،تئیس افراد ہلاک

دیار باقر:ترکی کے مختلف شہروں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تئیس افراد مارے گئے، حکومت نے کرد اکثریت کے حامل شہر دیار باقر میں کرفیو نافذ کردیا۔

ترکی کے مختلف شہروں میں آپریشن جاری ہے،دیار باقر کے رہائشیوں کو شہر سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے،اب تک تئیس شہری اور تین ترک فوج کے اہلکار مارے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ماہ سے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی اور ترک فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جن میں سیکڑوں عام شہری مارے جا چکے ہیں۔

آپریشن کے دوران شہریوں نے میڈیا سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھیں ہم جانوروں سے بدتر زندگی گذار رہے ہیں،اور ہمیں کھانا بھی نہیں کھانے دیا جارہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے