توسیع پر یقین نہیں رکھتا ، مقررہ وقت پر ریٹائر ہوں گا : راحیل شریف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ وہ مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتے اور مقررہ وقت ریٹائر ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایک عظیم ادارہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مفاد عظیم تر ہے اور اس کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ 2016 دہشت گردی کے خاتمے کا سال ہوگا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سر توڑ کام کیا جائے گا ۔

جنرل راحیل شریف نومبر 2016 میں ریٹائر ہو رہے ہیں ۔

کئی ماہ سے جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبریں چل رہی تھیں تاہم آج جنرل راحیل شریف کے بیان نے سارا ماحول یکسر تبدیل کر دیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے