تیسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز جیت لی

pak zambabvay

ہرارے …..پاکستان کرکٹ ٹیم نےمیزبان زمبابوے کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2سے جیت لی ہے۔

زمبابوے کے 162رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مطلوبہ اسکور 34ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،گرین شرٹ کی طرف سے احمد شہزاد نے 32،بلال آصف 38اور محمد حفیظ 13رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق اور شعیب ملک نے بالترتیب 38اور 32رنز ناٹ آئوٹ بنائے اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار اد اکیا ۔

آج کے میچ میں بلال آصف کو عمدہ آل رائونڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ قراردیاگیا ،جنہوں نے 5وکٹیں لینے کے ساتھ اسکور میں 38رنز کا اضافہ بھی کیا ۔

آج صبح کپتان اظہر علی پیر میں انفیکشن کے باعث نہیںکھیلے، ان کی جگہ تیسرے اور فیصلہ کن مقابلے میں ٹیم کی قیادت سرفراز احمد نے کی اور ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

زمبابوے نے پاکستان کو میچ اور سیریز جیتنے کیلئے162رنز کا ہدف دیاتھا، میزبان ٹیم کے اوپنرز نے 89رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، پاکستانی بالرز کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب بلال آصف نے چبھابھا کو اپنی ہی گیند پر کیچ آئوٹ کردیا۔اس کے بعد وکٹیں گرنے کانا رکنے والاسلسلہ شروع ہوا اور وقفے وقفے سے کھلاڑی پویلین واپس لوٹتے رہے۔

زمبابوے کی طرف سے موتومبامی نے67رنز کی اننگز کھیلی، چبھابھا ، موتومبامی اور جونگوے کے سوا کوئی بھی زمبابوین بیٹسمین ڈبل ہندسے میں اسکور نہ کرسکااورمیزبان ٹیم 38اعشاریہ 5اوورز میں 161رنز بناکر آوٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے آصف بلال نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے25رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیاجبکہ عماد وسیم کےحصے میں 3وکٹیں آئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے