جان ٹیری کا چیلسی کے ساتھ مزید ایک سال کا معاہدہ

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور انگلش پریمیئر لیگ کے کلب چیلسی کی نمائندگی کرنے والے جان ٹیری نے چیلسی کے ساتھ ایک سال کا نیا معاہدہ کیا ہے۔

اتوار کو لیسٹر کے خلاف لیگ کے آخری میچ کے بعد 35 سالہ جان ٹیری نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلب میں رہنا چاہتے ہیں۔ ان کا معاہدہ رواں سیزن میں ختم ہو چکا تھا۔

ان کا کہنا تھا: ’ہر کوئی جانتا ہے کہ میں چیلسی کے ساتھ وابستہ رہا ہوں۔‘

ٹیری نے کہا کہ ’میں نئے سیزن میں نئے مینیجر کی زیرقیادت کھیلنے کے لیے پرعزم ہوں اور امید ہے کہ ہم اس کو کامیاب بنائیں گے۔‘

جان ٹیری چیلسی کی طرف سے 703 میچ کھیل چکے ہیں اور انھوں نے اپنےپیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز سنہ 1998 میں سٹیم فورڈ برج کلب سے کیا تھا۔

چیلسی کلب کے چیئرمین بروس بک کا کہنا تھا کہ ’ہم خوش ہیں کہ جان کلب میں ہمارے ساتھ مزید ایک سال گزاریں گے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’وہ تاریخ کے کامیاب ترین دور میں چیلسی سکواڈ کے لیڈر رہے ہیں۔ وہ حال ہی میں 700 میچوں میں نمائندگی کی حد عبور کی ہے، جو اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم اور اس کے ساتھ ساتھ بلاشک و شبہ قابلیت کا اظہار ہے۔‘

جان ٹیری نے چیلسی کی طرف سے کھیلتے ہوئے چار پریمیئر لیگ کپ، پانچ ایف اے کپ، تین لیگ کپ اور چیمپیئنز لیگ اور یورپا لیگ کے اعزازات بھی اپنے کلب کے نام کیے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے