جاپانی الفاظ کا انگریزی سمیت 3 زبانوں میں ترجمہ کرنیوالا مائیکروفون

tokiyoجاپانی ایک مشکل زبان ہے جسے سیکھنا یا بولنا آسان نہیں تاہم جاپان کی ایک مشہور کمپنی نے ایسا میگا فون تیار کرلیا ہے جو جاپانی الفاظ کا تین مختلف زبانوں میں ترجمہ کرسکتا ہے۔

جاپان میں تیار کئے گئے اس میگا فون کا نام’میگا فون یاکو‘ہے جو جاپانی الفاظ کو انگریزی ، چینی اور کورین زبان میں ترجمہ کرکے جاپانی زبان سے نابلد سیاحوں کی مشکل آسان کر سکتا ہے۔

جادوئی صلاحیتوں کے حامل اس انوکھے میگا فون میں جدید ترین سافٹ وئیرانسٹال کیا گیا ہے جس کی بدولت یہ خود کار انداز میں جاپانی الفاظ کو انگریزی ،چینی یا کورین زبان میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جاپان میں آنے والے سیاحوں کیلئے یہ ایک حیر ت انگیز ایجاد ہے کیونکہ جاپان میں انگریز ی زبان بولنے والے افراد کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے