جاپان میں طوفان ہگی بس نے تباہی مچادی، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں خطرناک ترین سمندری طوفان ہگی بس کے ٹکرانے سے 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی اور کئی افراد گھروں سے لاپتہ ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سمندری طوفان ’ٹائفون ہگی بس‘ جاپان کے جنوب مغرب میں واقع ایزو جزیرے نما علاقے سے ٹکرایا جو 225 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرقی ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طوفان کے بعد لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی جب کہ کئی لاپتا ہوگئے ہیں۔

ہگی بس طوفان کے باعث متعدد درخت زمین سے اکھڑ گئے اور کئی علاقے بجلی سے بھی محروم ہوگئے جب کہ طوفان میں پھنسے افراد کو نکالنے کےلیے ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز جاپان میں 60 سال کے دوران آنے والے طاقتور ترین طوفان ہگی بس سے دارالحکومت ٹوکیو سمیت ملک بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جب کہ کئی علاقوں میں سیلاب آچکا ہے۔

طوفان کے باعث متعدد پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ دکانیں اور فیکٹریاں بھی بند ہوچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ یہ طوفان 1958 میں جاپان میں آنے والے اس طوفان سے بھی زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں 1200 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے تھے۔

میٹرولوجیکل ایجنسی نے سیلابوں اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئےکہا ہےکہ طوفان مزید ریکارڈ بارشیں اور طوفانی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے