جسمانی طور پر سرگرم رہنا بڑھاپے سے بچاتا ہے:تحقیق

womenاکثر نوجوان افراد ورزش کو جسمانی ساخت بہتر رکھنے کے لیے اپناتے ہیں مگر 40 سال کے بعد یہ عادت بڑھاپے کے اثرات کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

یہ دعویٰ ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

امریکا کی مسیسپی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درمیانی عمر میں کم شدت کی ورزشیں بھی بڑھاپے کا باعث بننے والے خلیات کی رفتار کو سست کردیتی ہیں۔

تحقیق کے دوران محققین نے ورزش سے ڈی این اے میں موجود کروموسوم کے ٹیلومیئر کی لمبائی پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

یہ ڈی این اے کے اختتام پر ایک کیپ کی طرح ہوتے ہیں جن کی لمبائی یا مختصر ہونا بڑھاپے کے جانب سفر کی رفتار کا تعین کرتا ہے۔

تحقیق کے دوران 20 سے 84 سال کی عمر کے ساڑھے چھ ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ جسمانی سرگرمیوں کو اپناتے ہیں ان میں ٹیلومیئر کی لمبائی ورزش سے دور بھاگنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔

کم از کم جسمانی سرگرمی یا ورزش سے ٹیلومیئر کی لمبائی میں کمی آنے کا امکان 24 جبکہ زیادہ سخت کرنے سے 52 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

یہ خطرہ 40 سے 65 افراد میں سب سے کم ریکارڈ کیا گیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ درمیانی عمر میں ورزش کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے تاکہ بڑھاپے کے اثرات کو جسم سے زیادہ سے زیادہ وقت تک دور رکھا جاسکے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل میڈیسین اینڈ سائنس میں شائع ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے