جسٹس اطہرمن اللہ کوچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی منظوری

اعلیٰ عدالتوں میں ججز کے تقرر کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس اطہرمن اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن نے یکم نومبر کو سینئر ترین جج جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کی تھی۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے کی اور اس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور راجہ پرویز اشرف، مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ اور جاوید عباسی، پاکستان تحریک انصاف کے نعمان وزیر جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں سپریم جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنانے کی سفارش پر مشاورت کے بعد اس کی باضابطہ منظوری دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے