جس پارٹی سربراہ کی جائیدادباہرہو اسےکبھی ووٹ نہ دینا:عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے،اس کوبچانا ہم سب کی ذمے داری ہے،میں یہاں نیا کراچی بنانے آیا ہوں۔

کراچی کے علاقے لیاری کے ککری گراؤنڈمیں کارنر میٹنگ سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ ملک میںکرپٹ لوگوں کی یونین بنی ہوئی ہے،ایک پرہاتھ ڈالیں توسب اکٹھے ہوجاتے ہیں،مجرموں اور قبضہ گروپ نے ملک سنبھال لیاہے, باریاں لیں اور جمہوریت بچانے کے نام پر سب لوگ اکٹھے ہوگئے ہیں،لیکن یہ جمہوریت نہیں کرپشن بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں،ان کو کبھی ووٹ نہ دیناخاص طور پر جس پارٹی کے سربراہ کی جائیدادباہرہے اس کو کبھی ووٹ نہ دینا۔

عمران کان نے دوعویٰ کیا کہ کے پی کے میں ایک سال اورمل گیاتوآئندہ الیکشن میں مہم کی ضرورت نہیں پڑیگی۔کراچی کوبچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،میں یہاں نیا کراچی بنانے آیا ہوں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے