جمرود میں دھماکا،صحافی سمیت 10 افراد جاں بحق،16زخمی

پشاور ……. پشاور کے جمرود روڈ پر خاصہ دار چیک پوسٹ کے قریب دھماکےمیں 10 افراد جاں بحق اور16 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

خودکش دھماکے ميں لائن آفيسر نواب شاہ ،مقامی صحافی محبوب شاہ ، خاتون اور بچے سميت دس افراد جاں بحق اور بيس زخمی ہوگئے جن میں سے سات کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والے صحافی محبوب آفریدی
دھماکے میں جاں بحق ہونے والے صحافی محبوب آفریدی

تفصیلات کے مطابق پشاور کے صنعتی علاقے جمرود روڈ پر کارخانومارکیٹ میں خاصہ دار چیک پوسٹ پر قریب زور دار دھماکے میں7افراد جاں بحق اور16زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں خاصہ دار فورس کا افسر نواب شاہ اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹر سائیکل میں نصب پھٹنے سے ہوا، جس کے نتیجے میں قریب کھڑی تین گاڑیاں اور6 موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں ، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

12443509_1003079799765766_2144385742_o

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے