جمعہ : 30 نومبر 2018 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]خاشقجی کا قتل کا معاملہ اٹھائیں گے، برطانوی وزیر اعظم[/pullquote]

برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات میں وہ جمال خاشقجی کے قتل کا معاملہ اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ بیونس آئرس میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ کے موقع پر ان دونوں رہنماؤں کی ملاقات طے ہے۔ خاشقجی کے قتل کے معاملے پر سعودی حکومت کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ قبل ازیں محمد بن سلمان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وہ اس سمٹ کے حاشیے میں امریکی اور چینی صدور سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

[pullquote]جی ٹوئنٹی سمٹ شروع، میرکل کو تاخیر ہو گئی[/pullquote]

ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں آج سے جی ٹوئنٹی سمٹ کا آغاز ہو رہا ہے۔ ترقی یافتہ اور ابھرتی اقتصادیات کے بیس ممالک کی حکومتوں کے رہنما اس سربرہی اجلاس میں ترقیاتی، سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبہ جات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ چین اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ اور یوکرائن اور روس کے مابین حالیہ تنازعہ اس سمٹ میں توجہ کو باعث بن سکتا ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل اس اجلاس کے ابتدائی حصے میں شریک نہیں ہو سکیں گی۔ تکنیکی خرابیوں کے باعث جمعرات کے دن ان کے ہوائی جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ دوسری طرف بیونس آئرس میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے خلاف مظاہروں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

[pullquote]امریکی عسکری اتحاد کا حملہ، شام میں درجنوں افراد ہلاک[/pullquote]

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام میں اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں پر امریکی اتحادی فورسز کی فضائی کارروائی کے باعث رواں ہفتے درجنوں افراد مارے گئے ہیں۔ شامی میڈیا نے بھی کہا ہے کہ شمالی شام میں بدھ سے اب تک کی جانے والی متعدد عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ فوری طور پر امریکی اتحادی فورسز نے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

[pullquote]فرینکفرٹ میں ڈوئچے بینک کے صدر دفاتر پر چھاپے[/pullquote]

جرمن پولیس نے پیر کے دن بھی فرینکفرٹ میں واقع ڈوئچے بینک کے صدر دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔ دفتر استغاثہ نے پیر کے دن بتایا ہے کہ مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے 170 اہلکار اس آپریشن میں شریک تھے۔ ڈوئچے بینک نے کہا ہے کہ اس کیس کا تعلق پاناما پیپرز سے ہے اور وہ اس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں متعلقہ حکام سے مکمل تعاون کر رہا ہے۔

[pullquote]ویت نام: ہیروئن کی اسمگلنگ کے جرم میں نو افراد کو سزائے موت[/pullquote]

ویت نام میں ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں نو افراد کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ شمالی ویت نام کی ایک عدالت نے پانچ روزہ مقدمے کے بعد مجرموں کو سزائے موت سنائی۔ ان میں چھ مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ مجرمان بیس کلو ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ ویت نام میں سو گرام سے زائد ہیروئن کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔

[pullquote]بیونس آئرس میں مودی اور سعودی پرنس کی ملاقات[/pullquote]

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جی ٹوئنٹی کے حاشیے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ بیونس آئرس میں ہوئی اس ملاقات میں محمد بن سلمان نے مودی کو بتایا کہ وہ بھارت میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھارت کو پیٹرولیم مصنوعات اور آئل کی فراہمی کے لیے بھی تیار ہیں۔ سعودی پرنس اس سمٹ کے موقع پر امریکی اور چینی صدور سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

[pullquote]نئی دہلی میں کسانوں کا بڑا احتجاج[/pullquote]

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہزاروں کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ پارلیمان کی عمارت کے نزدیک جمع ہونے والے یہ مظاہرین فصلوں کی بہتر قیمت اور قرضوں کی معافی کے مطالبات کر رہے ہیں۔ منتظمین نے بتایا ہے کہ گزشتہ دو روز سے بھارت بھر سے کسان نئی دہلی کا رخ کر رہے ہیں تاکہ ان کی آواز سنی جا سکے۔ ایک اندازے کے مطابق تقریبا پچاس ہزار افراد اس احتجاج میں شریک ہیں۔ ابتر معاشی حالات کی وجہ سے بھارت میں گزشتہ کچھ سالوں میں چوبیس ہزار کسان خودکشی بھی کر چکے ہیں۔

[pullquote]امریکی فضائی حملے میں افغان شہری ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ[/pullquote]

اقوام متحدہ کی تفتیش سے ثابت ہو گیا ہے کہ امریکی فضائی حملے کی وجہ سے افغان صوبے ہلمند میں گزشتہ ہفتے 23 شہری مارے گئے تھے۔ افغان فورسز کے ساتھ ایک مشترکہ عسکری کارروائی کے دوران ایک امریکی جنگی ہیلی کاپٹر نے عسکری پسندوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا تاہم اس حملے کی وجہ سے عام شہری مارے گئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ افغانستان میں ایسی کارروائیوں کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں کا معاملہ انتہائی حساس ہو چکا ہے۔

[pullquote]’شامی فورسز نے اسرائیلی طیارہ مار گرایا‘[/pullquote]

روسی نیوز ایجنسی RIA نے شامی سکیورٹی اداروں کے حوالے سے تصدیق کر دی ہے کہ شام میں ایک اسرائیلی طیارہ مار گرایا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایسی خبریں بھی ہیں کہ شامی فورسز نے اسرائیل کی طرف سے داغے گئے چار میزائل حملے بھی ناکام بنا دیے ہیں۔ تاہم اسرائیلی حکام نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ شامی حکومت ماضی میں بھی الزامات عائد کرتی رہی ہے کہ اسرائیلی فورسز شام میں کارروائیاں کرتی رہی ہیں۔ اسرائیلی حکومت شام میں مبینہ ایرانی موجودگی پر تحفظات رکھتی ہے۔

[pullquote]وسطی افریقی جمہوریہ میں صورتحال بگڑتی ہوئی[/pullquote]

وسطی افریقی جمہوریہ میں پانچ برس قبل شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث اب اس افریقی ملک کے دو تہائی بچوں کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے لیے ادارے یونیسیف نے بتایا کہ اس تنازعے کے باعث ایک ملین سے زائد افراد کو بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ملک کی قریب نصف آبادی یعنی 2.9 ملین افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔ شہری اور دیہی ڈھانچے کے ہوئے نقصان کے باعث قحط کا خطرہ بھی لاحق ہو چکا ہے۔

[pullquote]خسرہ کے کیسوں میں ڈرمائی اضافہ[/pullquote]

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سن دو ہزار سترہ میں خسرہ کے مریضوں میں ڈرامائی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق رواں برس اب تک اس وبائی بیماری کے کیس گزشتہ برس کے مقابلے میں دس فیصد زیادہ نوٹ کیے گئے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ ویکسین کے بارے میں مکمل معلومات نہ ہونا اور کچھ خطوں میں بچوں کے مدافعتی نظام کا کمزور ہونا ہے۔ گزشتہ برس دنیا بھر میں خسرہ کے مجموعی ایک لاکھ تہتر ہزار کیس درج کیے گئے، جو سن دو ہزار سولہ کے مقابلے میں تیس فیصد زیادہ بنتے ہیں۔

[pullquote]عالمی درجہ حرارت تیزی سے بڑھ سکتا ہے، اقوام متحدہ[/pullquote]

اگر حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ آٹھ دہائیوں میں عالمی درجہ حرارت میں تین تا پانچ سینٹی گریڈ اضافہ ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے محکمہ موسمیات کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں کے ارتکاز کے باعث عالمی درجہ حرارت میں اضافہ تیزی سے ہو سکتا ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار اٹھارہ گزشتہ بائیس برسوں میں چوتھا گرم ترین سال ہو سکتا ہے۔

[pullquote]فرینکفرٹ میں قائم ڈوئچے بینک کے دفاتر میں چھاپے[/pullquote]

جرمن پولیس نے فرینکفرٹ میں ڈوئچے بینک کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔ دفتر استغاثہ نے بتایا ہے کہ مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت یہ کارروائی کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے 170 اہلکار اس آپریشن میں شریک ہوئے۔ ڈوئچے بینک نے کہا ہے کہ اس کیس کا تعلق پاناما پیپرز سے ہے اور وہ اس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں متعلقہ حکام سے مکمل تعاون کر رہا ہے۔

[pullquote]وینزویلا میں تنخواہوں میں اضافہ، مسائل پھر بھی برقرار[/pullquote]

وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے کم سے کم تنخواہوں میں ڈیرھ سو فیصد کا اضافہ کر دیا ہے۔ اقتصادی اصلاحات کے تناظر میں مادورو کی انتظامیہ نے رواں برس تنخواہوں میں چھٹی مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک ملک میں افراط زر کی شرح قابو میں نہیں آ سکی ہے۔ اس جنوبی امریکی ملک میں مہنگائی اور بدعنوانی کی وجہ سے عوام شدید پریشان ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے