جی 20 کانفرنس کے اسٹیج پر’سچی مُچی’ کیٹ واک

bilyan کبھی کبھی اچانک کوئی ایسا منظر سامنے آجاتا ہے جو دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیتا ہے ایسا ہی کچھ ہوا ترکی میں ہونے والی جی20 کانفرنس کے دوران جب اچانک اسٹیج پر تین بلیاں کیٹ واک کرتی ہوئی نمودار ہوگئیں اور دنیا کی معیشت پر حکمرانی کرنے والے ممالک کے رہنماؤں کو حیرت میں ڈال دیا۔

برطانوی صحافی کی ٹویٹ پر جاری کردہ ویڈیو میں جی 20 ممالک کے لیے تیار کردہ اسٹیج پر 3 بلیاں واک کرتے ہوئی اسٹیج کے دائیں جانب سے نمودار ہوکر سکون سے چلتے ہوئے دوسری جانب جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں جب کہ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تین بلیوں نے امریکی صدر براک اوباما اور روسی صدر ولادیمر پوٹن کی جگہ لے لی۔ ان کا کہنا تھا کہ خالص ترک بلیوں کا اس طرح آجانا انہوں نے کبھی نہیں دیکھا۔

برطانوی صحافی کے ٹویٹ کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے ترک صحافی نے لکھا کہ یہ آوارہ بلیوں کو وہ گروہ ہے جنہوں نے گزشتہ الیکشن کے دوران بجلی کے تار کاٹ دیئے تھے اور ملک کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے