حکومت اور جے یو آئی ف کے درمیان ہونے والے مذاکرات منسوخ

حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اور جے یو آئی ف کے درمیان ہونے والے مذاکرات منسوخ ہو گئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے آج ملاقات کرنا تھی جسے اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جے یو آئی سمجھتی تھی کہ ایسا تاثر جا رہا ہے کہ ہم براہ راست حکومت کے ساتھ مذاکرات میں جا رہے ہیں، یہ تاثر ختم کرنے کے لیے مولانا فضل الرحمان نے تمام اپوزیشن قائدین سے رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لیا اور انہیں بتایا کہ مذاکرات کا فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف نے رہبر کمیٹی کا اجلاس 22 اکتوبر کو اکرم درانی کے گھر طلب کیا ہے جس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے یا نا کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کے بعد مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کو دیا ہے۔

رہنما جے یو آئی ف مولانا عبدالغفور حیدری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو فون کیا اور انہیں آج شام ہونے والی ملاقات کی منسوخی سے متعلق آگاہ کیا۔

عبدالغفور حیدری نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہم نے تمام صورتحال سے صادق سنجرانی کو آگاہ کر دیا ہے، امید ہے صادق سنجرانی جلد رہبر کمیٹی سے رابطہ کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے