حکومت نے بھارت سے ادویات اور طبی آلات کی تجارت کی اجازت دیدی

حکومت نے بھارت سے جان بچانے والی ادویات اور طبی آلات کی تجارت کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ حکومت نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کیے جانے اور جارحیت کے بعد بھارت سے طبی آلات اور ادویات کی تجارت پر پابندی عائد کی تھی۔

تاہم اب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان نے انسانی بنیادوں پر بھارت سے زندگی بچانے والی ادویات پر عائد پابندی ہٹادی ہے۔

وزارت تجارت نے دو نوٹیفکیشن جاری کیے جس میں امپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء میں ترامیم کی گئی ہیں۔

ذرائع وزار ت تجارت کے مطابق دونوں ممالک کے عوام کو علاج کی سہولیات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

جن ادویات سے پاپندی ختم کی گئی ہے وہ دل کے امراض، ذیابیطس، بلڈ پریشر، ٹی بی اور کینسر جیسی بیماریوں کے لیے استعمال کی جاتی ہیں جب کہ ٹی بی کی ادویات میں استعمال ہونے والا کیمیکل ʼایتھمبیوٹول کا انڈیا ہی واحد ذریعہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے