خانیوال : مبینہ پولیس مقابلے میں 6 "دہشتگرد” ہلاک، 83افراد گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خانیوال کے چک 98 دس آر میں 10 دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، تو ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے ،جبکہ انکے 4 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے جماعت الحرار گروپ سے تھا۔جماعت الحرار نےلاہور کے مال روڈ دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ملزمان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ کے قریب پسرور میں رینجرزاور پولیس کاسرچ آپریشن کیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران 6افغان باشندےگرفتارکرلیے گئے ہیں۔

سیالکوٹ میںہی ایک اور کارروائی میں دوران تلاشی مسافر کے قبضے سے گولیوں سے بھرا ہوا بیگ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق مشکوک مسافرکی تلاشی لاری اڈا انتظامیہ کی جانب سے لی گئی ہے۔

تلاشی کے دوران بیگ سے کلاشنکوف کی ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جبکہ لاری اڈا سے 4 مشتبہ افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر منڈی بہاء الدین میں پولیس اورسی ٹی ڈی کامختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا،کارروائی میں 73مشتبہ افراد کو زیرحراست میں لیکر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔زیرحراست افراد میں افغان باشندےبھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے