خراٹے روکنے کے لیے ٹھوڑی پر چپکنے والا بٹن

کیلیفورنیا: خراٹوں کو روکنے کے لیے لوگ طرح طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن اب امریکی کمپنی نے تین مختلف طرح کے ہلکے پھلکے برقی آلات بنائے ہیں جو پٹھوں اور عضلات کو تقویت دے کر خراٹوں کو روکتے ہیں۔

سنور سرکل نامی کمپنی نے اس ضمن میں تین خاص آلات تیار کئے ہیں ۔ جیسے ہی سونے والا خراٹے لیتا ہے ویسے ہی ہر آلہ ہلکی فری کوئنسی کے برقی سگنل خارج کرتا ہے۔ اس طرح برقی سگنل خراٹوں کی وجہ بننے والی جگہ کو سکون پہنچاتے ہیں اور خراٹوں کا عمل رک جاتا ہے۔

یہ تین طرح کے مسل سیمولیٹر یا اعصابی تحریک دینے والے آلات بنائے گئے ہیں ۔ ان میں سے ایک نیند کا چشمہ ہے جس کے عین درمیان میں برقی سیمولیٹر ہے۔ دوسرے نمبر پر سماعت کی طرح کان میں پہننے والا ایک آلہ ہے اور تیسرا آلہ ٹھوڑی سے نیچے گردن کے پاس چپکایا جاسکتا ہے۔ یہ آلات کسی طرح بھی نیند میں رکاوٹ نہیں ڈالتے اور خراٹوں کی صورت میں جسم کو سکون پہنچا کر فوری طور پر انہیں روکتے ہیں۔

اسے استعمال کرنے والوں نے بتایا کہ نہ صرف ان کے خراٹوں سے اب گھر والے محفوظ ہیں بلکہ صبح وہ تازہ دم ہوکر بیدار ہوتے ہیں اور اپنے معمولات زیادہ اچھی طرح انجام دے سکتے ہیں۔ یہ تمام ایجادات برسوں کی محنت اور تحقیق کے بعد ہی تیاری کی گئی ہیں ۔

سنور سرکل نامی کمپنی نے ان کا پیٹنٹ یعنی حقِ ملکیت بھی حاصل کیا ہے۔ ٹھوڑی والا آلہ خراٹے محسوس کرنے کی صورت میں 10 سے 60 ہرٹز کی فری کوئنسی خارج کرتا ہے۔ اس طرح سانس کی نالی کی سختی کم ہوتی ہے اور خراٹوں میں کمی آتی ہے۔ اس طرح پرسکون نیند کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح سنورسرکل آئی ماسک بہت ہلکی فری کوئنسی خارج کرکے 36 طرح کی رکاوٹوں کو دور کرتا ہے۔ اس کے سگنل سانس کی نالی کو کھولتے ہیں اور خراٹوں سے نجات دلاتے ہیں۔

کان میں لگائے جانے والا آلہ بھی عین اسی طرح کام کرتا ہے اور خراٹوں کو بند کرتا ہے۔ ان تمام آلات کو ایک ایپ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ پوری ایپ آپ کی نیند اور معیار کا خیال بھی رکھتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے