خوابوں کے جزیرے(تبصرہ)

”خوابوں کے جزیرے“ ساہی وال کے نوجوان پبلشر،مدیر اورافسانہ نگار ندیم عباس ڈھکو کا مرتبہ افسانوی مجموعہ ہے۔ندیم عباس ڈھکو ایک زیرک اورمحنتی انسان ہیں۔انھوں نے خاصی مشقت سے یہ مجموعہ ترتیب دیا۔240 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں قریب 66 مختصر کہانیاں ہیں۔

اس حوالے یہ خوش آئند امر یہ ہے کہ یہ تمام تر کہانیاں ان لکھنے والوں کی ہیں جو اس میدان میں نو آموز ہیں۔ یوں سمجھ لیں کہ اس مجموعے کی صورت ان لکھنے والوں نے پہلی اڑان بھری ہے۔اس لیے یہ کہنا کہ یہ تمام کہانیاں افسانے کے معیار پر مکمل طور اترتی ہیں غلط ہو گاتاہم امیدِ واثق ہے کہ یہ لوگ مستقبل میں اہم لکھنے والوں کی فہرست میں جگہ بنا لیں گے۔”خوابوں کے جزیرے“کی اشاعت کا اہتمام المجاہد پبلشر،گوجرانوالہ نے2019 میں کیا۔


کتاب کو بہت محنت سے شائع کیا گیا لیکن کہیں کہیں موجوداملائی مسائل اگر درست کر لیے جاتے تو یہ کتاب مزید بہتر ہو سکتی تھی۔ندیم عباس ڈھکو کی یہ اولین کاوش اس اعتبار سے بھی لائق تحسین ہے کہ ساہی وال کے ایک مضافاتی گاؤں میں رہ کر انھوں نے دنیا بھر کے لوگوں سے رابطہ رکھا ہوا ہے۔ اس بات کا ثبوت وہ افسانے ہیں جو اس مجموعے میں طبع ہوئے۔

ان لکھنے والوں میں ملک کے کونے کونے سے لوگوں کو نمائندگی ملی، گجرات، اوکاڑہ،کراچی،محراب پور،منچن آباد،ساہی وال،حسن ابدال،لاہور اورراول پنڈی کے علاوہ دیار ِ غیر(مثلاً سویڈن، سعودی عرب،دبئی اور پیرس وغیرہ)میں مقیم دوستوں کی تحریریں بھی شامل اشاعت ہیں۔

ان تمام امور پر نگار مرکوز کرتے ہوئے ہم اطمینان کر سکتے ہیں کہ یہ پودا جو ندیم عباس نے لگایا ہے ایک دن تناور درخت کی صورت اختیار کر لے گا۔ اس مجموعے کی اشاعت پرمرتب ندیم عباس کو مبارک باد اور آئندہ کے لیے دعائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے