خواب کی غلط تعبیر _ ایک جرم۔

خواب میں بہت زیادہ جانوروں , پرندوں یا حشرات الارض کو دیکھنا خاص کر چھپکلی , گرگٹ , سانپ , کتے , بندر یا لومڑی کو اور یہ سمجھنا کہ خواب دیکھنے والے پر جادو ہورہا ہے یا یہ تعبیر دے دینا کہ جادو ہی ہورہا ہے یا شیطان کی کارستاتی ہے ایسا ہمیشہ ہونا ہرگز ضروری نہیں۔

اس لئے خواب کی تعبیر دیتے وقت ضروری ہے کہ خواب کی نوعیت کو دیکھاجائے ، خواب میں ظاہر ہوا وقت , ماحول اور صاحب خواب کی نفسیاتی حالت کو بھی جانچنا بہت ضروری ہے۔بجائے اسکے کہ فوراً قلم کاغذ لے کر جج کی طرح فیصلہ لکھا اور ھذاماعندی لکھ کر قلم توڑدینا ۔ یہ رویہ سراسر علم کے ساتھ اور سائل کے ساتھ بددیانتی ہے۔ جان لیجئے ! لاادری کہہ دینے سے انسان چھوٹا نہیں ہوجاتا۔

اور خواب بیان کرنے والا بھی تھوڑا عقل کرے کہ وہ شخص جو ایک ہی طرح کا علم اور ماحول کا پروردہ ہے اور ایک ہی چشمے سے دنیا و ما فیھا دیکھنے کا عادی ہے تو اسکا جواب اسی کے مطابق ہوگا۔ اس لئے حکمت کے ساتھ ہی اپنا آپ کسی پر ظاہر کریں۔ ورنہ جادو جن جنات کی ہی تعبیر ملے گی۔
۔

بہت زیادہ جانور چھپکلی دیکھنے والے افراد اکثر کسی نا کسی طرح کے روحانی علوم میں ترقی پانے کی یا کسی نہ کسی دنیاوی کام میں ترقی پانے والے ہوتے ہیں۔ بس ان کو درست گائڈ لائین کی ضرورت ہوتی ہے۔ غلط تعبیر اور غلط گائڈینس ان کو نہ صرف ان کی منزل سے ان کو دور کردیتی ہے بلکہ بسااوقات ان سے ان کا وقت بھی چھین لیتی ہے۔ جس کے رہتے وہ اپنا سب کچھ پاسکتے تھے۔ لیکن غلط فیصلہ ان کو ان کی عبادت یعنی پیدائش کے مقصد سے ہی ان کو ہٹادیتا ہے۔ اس طرح نہ ان کو خود کی پہچان ہوپاتی ہے اور نہ ہی وہ اپنی پیدائش کا مقصد پورا کرپاتے ہیں۔

تھوڑے کو کافی سمجھئے عقل کے ناخن لیجئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے