خودکار، ذہین اور متحرک کچرا دان

سلیکان ویلی: ذہین مکانات بنانے والی ایک کمپنی ’’ریزی‘‘ نے کچرے کا ذہین، خوکار اور متحرک ڈبہ (گاربیج کین) ایجاد کرلیا ہے جسے اگلے سال تک فروخت کےلیے پیش کردیا جائے گا۔

اس کچرے دان میں پہیوں اور موٹروں کے علاوہ کمپیوٹرائزڈ نظام بھی منسلک ہے جو ایک اسمارٹ ایپ کے ذریعے اپنے صارف سے رابطے میں رہتا ہے۔ یہ پہلے سے دیئے گئے پروگرام کے مطابق، مقررہ وقت اپنی جگہ چھوڑ کر وہاں پہنچ جاتا ہے جہاں کچرا اٹھانے والی گاڑی پہنچتی ہے۔

مطلوبہ مقام تک پہنچنے کے بعد یہ ساکن کھڑا ہوجاتا ہے، یہاں تک کہ متعلقہ بلدیاتی عملہ اسے کچرے کے ٹرک میں خالی کرکے واپس زمین پر رکھ دیتا ہے۔ وزن محسوس کرنے والے سینسرز کی مدد سے یہ فوراً ہی جان لیتا ہے کہ اب اسے خالی کیا جاچکا ہے، اس لیے اسے گھر واپس جانا چاہیے۔
اس کے پہیے گردش میں آتے ہیں اور تھوڑی ہی دیر میں یہ گھر کے اندر، اپنے لیے مقرر کردہ مقام تک پہنچ کر دوبارہ ساکن ہوجاتا ہے۔

اگرچہ ایک مرتبہ پروگرام کیے جانے کے بعد یہ مکمل خودکار طور پر کام کرسکتا ہے، لیکن ضرورت پڑنے پر اسے سیمی آٹومیٹک اور مینوئل موڈ میں بھی لایا جاسکتا ہے۔

حال ہی میں اس خودکار اور ذہین کچرے دان نے اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے ایک مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا ہے۔ اس کامیابی کے بعد ریزی اسمارٹ ہومز کی کمپنی نے اس کچرے دان کو اگلے سال تک مارکیٹ میں فروخت کےلیے پیش کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے