.خوشی منزل نہيں راستہ ہے

ہمارا یہ خيال ہوتا ہے کہ جب ہماری شادی ہو جاۓ گی تو سب کچھ ٹھيک ہو جاۓ گا ، پہلے ايک بچہ آتا ہے ، پھر دوسرا ۔۔۔ پھرجب بچے جلدی جلدی بڑے نہيں ہوتے تو ہميں زندگی مصيبت لگنا شروع ہو جاتی ہے اور جب يہی بچے لڑکپن اور جوانی کی حدود کو پہنچتے ہيں تو ہمارے ليے مزيد سوچيں پیدا ہو جاتی ہيں کہ اب ان سے کيسے نمٹا جاۓ ؟ ليکن ہم دل کو يہ تسلی دے کر خوش ہوتے ہيں کہ چلو کل يہ جوان ہو جائیں گے تو سب کچھ اچھا ہو جاۓ گا ۔ پھر ہم سوچتے ہيں کہ ہم اچھا گھر لے لیں ، نئی قيمتی گاڑی لے ليں اورزندگی کی ساری سہولیات اکٹھی کر ليں تو ہم يقينا” خوش اور مطمئن ہو جائیں گے ، مگر ایسا ہوتا نہیں ہے ، کیوں ؟
یہ یاد رکھیے آپ صرف موجودہ وقت ميں اگر خوشی حاصل کر سکيں تو وہ اصلی خوشی ہوگی ، کيونکہ زندگی چیلنجز سے بھری پڑی ہے ۔ آج ايک تو کل دوسرا ۔ اس لیے اگر ہم خود کو یہ سمجھا سکيں کہ یہ

جو وقت ميرے پاس آج ہے اس ميں میں بھی خوش رہوں اور گھر والوں کو بی خوش رکھوں ، تو آپ کے ليے زندگی کی بہت سی مشکلات خود بخود ختم ہو جائيں گی ۔
ایک مشہور کاروباری شخصيت اور اپنے زمانے کے نائب وزیر خزانہ کا کہنا ہے

” مجھے بہت عرصے تک لگتا رہا کہ اب اصلی آرام دہ زندگی شروع ہو گی لیکن ہر بار درميان ميں کوئی نہ کوئی رکاوٹ آ جاتی ، کبھی گھر کا مسئلہ ، کبھی کاروبار کا مسئلہ ، کبھی بچوں کا مسئلہ ، بس يہ قرض چکا لوں ، بس یہ ادائيگی کر دوں تو سب مسئلے حل ۔ اور پھر زندگی انجواۓ کروں گا ، مگرآخر میں مجھے یوں لگنے لگا کہ شاید یہ سب زندگی ہے "۔
خوشی کی طرف کوئی راستہ نہیں جاتا بلکہ خوشی ہی راستہ ہے ۔

یاد رکھیے ، ہر موجودہ لمحہ آپ کے پاس ايک خزانہ ہے ، خود بھی اسے اچھی طرح استعمال کیجیے اور اپنے ساتھ اپنے پياروں کو بھی اس خزانے کا حصہ دار بنايے ۔ وقت کبھی کسی کے لیے نہیں رکتا ۔ اس کا کام ہے آگے بڑھنا، آپ بھی اس کے ساتھ قدم بڑھائيں ورنہ پيچھے رہ جائیں گے ۔
يہ انتظار کرنا چھوڑ ديجیے کہ مجھے اتنا فائدہ ہو جاۓ ، ميرے بچے بڑے ہو جائيں ، خود کمانے لگ جائيں ، آپ کا کوئی بزنس سيٹ ہو جاۓ ، آپ کی پنشن لگ جاۓ آپ کی شادی ہو جاۓ ، کل يہ ہو جاۓ ، پرسوں وہ ہو جاۓ ، گھر بنالوں ، گاڑی خرید لوں ، سارا قرض چکا لوں گرمیوں ميں یہ کر لوں ، سردیوں ميں وہ کر لوں ، صبح یہ ، اور شام وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ يہ وقت دوبارہ نہیں آۓ گا ۔ لمحہ موجود میں جی ليجيے ۔

خوشی منزل نہيں راستہ ہے ۔ چھوٹی چھوٹی خوشيوں میں جینا سيکھيے اور اپنے لیے زندگی کو آسان بنايے ۔ يہ وقت پھر نہیں آۓ گا ۔
ايک چھوٹی سی بات زہن ميں رکھيے ۔۔

ماضی کو ياد رکھيں ، مستقبل کے کے ليے منصوبہ بندی کرىن ليکن جیئيں حال میں ، کیونکہ ماضی گزر گيا اورآنے والے کل کا کچھ پتا نہيں تو جی ليں زندگی جو اس وقت آپ کی دسترس میں ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے