دبئی ٹیسٹ میں پاکستان فتح یاب،انگلینڈ کو178رنز سے شکست

playدبئی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے انگلینڈ کو178رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔

کھیل کے آخری روز پاکستان کی فتح میں عادل راشد نے شدید مزاحمت کی اورچار گھنٹے تک پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا انہوں نے کل172گیندوں کا سامنا کیا اور61رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔وہ انگلینڈ کے آئوٹ ہونے والےآخری بیٹسمین تھے۔

491رنزکے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 312رنز تک محدود رہی۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4،ذوالفقار بابر نے3اور عمران خان نے2وکٹیں حاصل کیں۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے 130رنز 3کھلاڑی آئوٹ سے اننگز آگے بڑھائی، جو روٹ 59اور بیرسٹونے 6رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔

پاکستان کوجلد ہی کامیابی ملی اور انگلینڈ کے سیٹ بیٹسمین جو روٹ 71رنز بناکر ذوالفقار بابر کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ دوسری وکٹ کیلئے بھی پاکستانی بولرز کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور مجموعی اسکور میں صرف 6رنز کے اضافے کے بعد بیرسٹو22رنز پرلیگ اسپنر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔بٹلر بھی یاسر شاہ کا شکار بنے، وہ صرف 7رنز بناسکے۔

پاکستان کی فتح میں عادل راشد نے شدید مزاحمت کی اورچار گھنٹے تک پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، انہوں نے کل172گیندوں کا سامنا کیا اور61رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔وہ انگلینڈ کے آئوٹ ہونے والےآخری بیٹسمین تھے۔

یاسرشاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،انہوں نے میچ میں8وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے،سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم نومبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے