دنیا دس لائنوں میں ، جمعرات 27 نومبر 2015

news حزب اسلامی کے سربراہ اور سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ جب تک افغانستان میں غیر ملکی فوجیں موجود ہے،امن قائم نہیں ہو سکتا۔

newsداعش کے خلاف سرگرم کرد ملیشیا کی عسکری تربیت کی غرض سے امریکی عسکری ماہرین ترکی سے متصل شمالی شام کے علاقے عین العرب(کوبانی) پہنچ گئے ۔

news نائیجر میں بوکوحرام کے حملے میں 18افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ جنگجوئوں نے 100گھروں کو نذرآتش کر دیا۔

news سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام میں عسکری کارروائی کا آپشن موجود ہے۔

news برسلز کی جامع مسجد سے مشتبہ پیکٹ ملنے پرمسجد خالی کرا لی گئی،برسلز میں خوف کی فضا میں مزید اضافہ ہو گیا۔مشتبہ پیکٹ برسلز کی جامع مسجد کے داخلی راستے سے ملا۔

news روسی صدر نے امریکاپر اپنے طیارے کا روٹ ترکی کو بتا نے کا الزام لگاتے ہوئےکہاہے کہ جس وقت طیارے کو ایک مقام سےگزرناتھا،عین اسی لمحےمارگرایاگیا،کیاروس نےاس لیےامریکاکومعلومات فراہم کی تھیں؟

news اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگرچہ جوہری ڈیل کے بعد ایرانی جوہری سرگرمیوں میں کمی آئی ہے، تاہم یہ بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی کہ یہ ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

news دہلی میں تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ،بینک کی کیش وین سے ساڑھے 22 کروڑ روپے چوری کرلئے گئے ، ایک دن بعد پولیس نے وین ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

news فرانس اور روس شام میں دہشت گردوں کے خلاف حملوں سے متعلق معلومات کے تبادلے پر متفق ہو گئے ہیں، تاہم صدر بشار الاسد کے مستقبل پر دونوں ملکوں میں اختلافات برقرار ہیں۔

news امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاوس کا جنگلا پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے