دنیا دس لائنوں میں

آسٹریلیا میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے حوالے سے، حال ہی میں ہوئے ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا کی کل آبادی کے 2 فیصد مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور مذہبی عدم رواداری غیر مسلموں کے مقابلے میں تقریباً 3گنا زیادہ ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما آج پیرس میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرینگے،دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ چھٹی ملاقات ہے۔

پیرس میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے حوالے سے ماحولیاتی ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستان کو مظلوموں کی فہرست سے نکل کر، اپنی کامیابیوں کا بھی ذکر کرنا ہوگا، ماحولیاتی درجہ حرارت کنٹرول کرنے کیلئے دنیا کے تمام ممالک پر زور دینا ہوگا۔

ا سپین میں داعش اور دیگر شدت پسندنظریات رکھنے والے افراد کے خلاف بڑے پیمانے پردوسرا آپریشن جاری ہے ۔آپریشن کے دوران پولیس نے داعش سے روابط اور شدت پسندانہ نظریات رکھنے کے الزام میں دو مردوں اورایک خاتون کوگرفتار کرلیا ہے ۔

امریکا کی وسطی اور جنوبی ریاستوں میں بارش اور سیلاب نے 4افراد کی جان لے لی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم اور متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

بھارتی پولیس نے ایک لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے پر ایک امریکی کا چودہ دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا ۔ امریکی شہری نے لڑکے کے ساتھ زیادتی ایک ہوٹل میں کی تھی۔

ترک وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ الحاق کے عمل کی شروعات ہوچکی ہے ، ترکی کے لئے تاریخی دن ہے۔

چین میں 10 سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کو انٹرنیٹ کیفے سے برآمد کرلیا گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر گزشتہ دہائی گزاری اور گیم کھیلے۔

عرب میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمن کی حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بھائی ابراہیم بدرالدین الحوثی سعودی عرب کی سرحد کے ساتھ واقع شمالی صوبے صعدہ میں ایک حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکہ نے کہا ہے کہ ترکی 100 کلومیٹر شامی سرحد پر اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے