"دوست”

صبح کا موسم کتنا سُہانا اور خوبصورت ہے، زندگی کی رعنائیاں جُدا انداز سے روح میں اترتی ہیں ۔۔۔ مدھرُ آواز من میں سرائیت کرتی ہیں۔

ہوا کا جھومتے ہوئےخلاوں میں سفر۔۔۔
چڑیوں کا چہچہانا، اور اک دلفریب سی خاموشی
میں اتنے عرصے اس کو محسوس کیوں نہ کرسکا؟

[pullquote]آج پہلی بار وہ نماز فجر کے لیے اُٹھا،
خود کلامی کرتے ہوئے کھڑکی کی طرف گیا اور واپس بستر میں
"اللہ رمضان میں مدد کرے ، سب خیر خیریت سے گزر جائیں ”

اچانک اک میٹھی آواز اسے نیند کی وادیوں میں لے جانے لگی
پانچ منٹ اور۔۔۔ بس پانچ منٹ
صبح بھی اپنی ہے، نماز بھی
نیند تو پھر سارا دن نہیں آنی
آہ!!! اور اک بار پھر نماز چھوڑ کر وہ سو چکا تھا
دن گزر گیا۔۔۔ کوئی کدورت، کوئی سوچ اس کے دل میں جگہ نہ پاسکی

آئے روز کا یہی تو معمول تھا، بس آج اٹھ بیٹھا تھا
ظہر ہوئی توپھر اک آواز نے تعقب کیا
"دیکھ بھائی گرمی ہے، کہاں باہر جائے گا، کام میں خلل ہو گا

گرمی کی وجہ سے بیہوش ہوکراگر تو گرگیا، تو تیری ماں کا کیا ہوگا وہ کتنی پریشان ہوگی
آجا اے سی کے مزے لیتے ہیں ، وہاں بھی مولوی نے تجھے تنگ ہی کرنا ہے
ہزار باتیں سنانی ہیں، زندگی کو جیتے جی مردار بنا دینا ہے

جیسے تیسے ظہر بھی آفس کے کام میں نکل گئی، اورعصر دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں میں
مغرب کا وقت قریب آنے لگا
اب کوئی زار وقطار رورہا تھا، اور اس سے بلک بلک کر کہہ رہا تھا

” میں تجھ سے دُور نہیں ہونا چاہتا، کوئی سبب کر، میں یہاں تیرے ساتھ رکنے کا خواہش مند ہوں، یار تو … تو میرا جگری ہے نا۔۔۔ہم بچپن سے ساته ہیں، کهاتے ہیں تو ساته، کچه پیتے ہیں تو ساته، چاہے چائے ہو پانی یا شربت یا کچھ اورحتیٰ کہ سوتے ہیں تو ساته، گھر میں ہوں یا باہر، بستر پر چاہے پھول ہوں یا کانٹے، ہم دونوں کا ساته ہمیشہ رہا ہے”

اس نے چونک کر اِدھر اُدھر دیکھا، پر کوئی نظر نہیں آیا لیکن رونے کی ، التجائیں کرنے کی آواز اسے مسلسل بے چین کیے دے رہی تھی، جیسے کوئی بہت قریبی، عزیز ساتھی اس سے جُدا ہورہا ہو،

"مجھے رُک لے، میں جانا نہیں چاہتا، تیرے پاس ہمیشہ رہنا چاہتا ہوں، تیری نیند کے لیے میں کیاکیا نہیں کرتا، رات کو لوری سناتا ہوں، صبح کو اچھے سے تھپتھپاتا ہوں، تمھاری امی کے جگانے پر ان کو بھی تسلی دیتا ہوں، کھیل کود ہو یا لڑائی جھگڑے، میں مخالف کو چت کرنے کے لیے نئے نئے حربے بتاتاہوں، کون غلط ہے؟ کون صحیح؟ کون تیرے خلاف کدورت رکھتا ہے؟ کون بغض؟، سب تجھ کو بتاتا ہوں، تیری عزت پر کوئی انچ نہیں آنے دیتا،”

توسن رہا ہے نا،،، اس نے آواز پر دھیان دینا شروع کردیا

"تو نہائے دھوئے تو اداس نہیں ہونے دیتا، گانے یاد دلاتا ہوں اور پھر کبھی کبھی تو جھوم اٹھتا ہے کبھی پانی کی چھینٹے مجھ پر پڑتے ہیں تو میں بھی جی اٹھتا ہوں، شیشہ دیکھے ، کپڑے بدلے ، گھومنے جائے ، گھر میں فارغ ہو، ہر لمحہ تیرے ساتھ ہوتا ہوں، ٹی وی پر کوئی رنگ رنگیلی فلم ہو یا حسینوں کا ڈرامہ ،،، ہم ساتھ ہوتے ہیں۔۔۔ نئے سے نئے ڈائیلاگ بولنے میں تیری مدد کرتا ہوں، دوست یاروں میں تیرے ساتھ ٹھٹھے کرتا ہوں، لطیفے سناتا ہوں ، لوگوں سے مزاق کرتا ہوں، بورنگ کاموں سے منع کرتا ہوں اک خیال تیرے دل میں پیوست کردیتا ہوں،”
قریبی مسجد سے لاوڈ اسپیکر ٹھیک کرنے کی آواز نے ذرا خلل ڈالا،

لیکن اب ابھی وہی رونے کی آواز غالب رہی

"میں تیرے ساتھ ہر وقت رہتا ہوں ، تیرے ساتھ جینے مرنے کی قسم کھانے کو تیار ہوں، میرے سوا تیرا کوئی اچھا چاہ ہی نہیں سکتا، تو مجھ سے دور ہوگا تو تیراجینا بیکار ہے۔یار تو … تو میرا جگری ہے، اب تم کہاں چلے جارہا ہے ، مجھے چھوڑ کر، دیکھ رُک جا، اج تو ڈرامہ بھی تیری پسند کا آئے گا”
اک گونج (مبارک ہو، چاند نظر آگیا)

مبارک ہو سب کو کل پہلا روزہ ہے وقت سے اٹھا جانا، نماز کے لیے ، تراویح کے لیے
کوئی فلمیں ڈرامے نہیں چلیں گے، کوئی کھیل کود نہیں کوئی دوست یار نہیں
اس سے کوئی ملتمس تھا ، بلک رہا تھا، کہہ رہا تھا

” آہ !!! تو نے پل بھر میں مجھے پرایا کردیا، اب میں یہاں نہیں رُک سکتا، آج سے تیرے ہر عمل کی مجھے تکلیف ہوگی ، چُبھن ہوگی، ایسا کرنا میں جو اک ماہ کی چھٹی پرہوں تو، توُ آدم بیزار نہ ہوجانا، میرا کام چلتے رکھنا ، لوگوں سے ملنا جلنا،اچھے سے میچزرکھنا، واپس آکر خوب موج مستی کریں گے اور ہاں! لسٹ بنا لینا کون کون سی فلم دیکھی تم نے اکیلے ، میرے بغیر

کتنی شاپنگ کی ، گانے کے لیے آواز میں کتنا نکھار آیا، کون سا نیا سنگر ہے، ولید کی لڑائی جو ہوئی تھی ، وہ اس کے گھر والوں کو بتا دینا، اس کا باہر آنا جانا بند ہوجائےگا، مزہ آئے گا،،، ھاھاھا اور تو شرط بھی جیت جائے گا، میں واپس آونگا،،، ضرورآونگا،،، تم میرا ساتھ بھُلا نہ دینا۔۔”
اللہ اکبر، اللہ اکبر

کوشش کرنامیرے دوست، ایک تو یہ رمضان ۔۔۔افففف، ہار ماننے والا میں بھی نہیں

میرا وعدہ ہے اےاللہ ! میں تیرے بندوں کو نزع کے وقت بھی اپنی طرف رکھوں گا، بہکاتا رہوں‌‌گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے