دوسری سفارتی ٹن پن باولنگ چیمپئن شپ

لیژر سٹی باولنگ کلب کے زیر اہتمام دوسری سفارتی ٹن پن باولنگ چیمپئن شپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سفارتخانوں سے تعلق رکھنے والی چوبیس خواتین نے حصہ لیا۔ مقابلے میں ایک سو پینتیس پنز گرا کر چیز ریپبلک کی لیڈیا نے پہلی ، انڈونیشیاء کی فتری نے ایک سو پندرہ پنز گرا کر دوسری جبکہ ترکی کی زبیدہ نے پچاسی پنز گرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جیتنے والی خواتین میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے پاکستان ٹن پن باولنگ کے چئرمین اعجاز خان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لئے ٹن پن باولنگ ایک اچھی اور صحت مند تفریح ہے۔ کھیلوں سے نہ صرف مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے بلکہ خواتین کھیلوں کے زریئے اپنی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔

مقابلے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے زریعے خواتین نہ صرف مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنتی ہیں بلکہ انہیں ایک دوسرے کو جاننے کا موقع بھی ملتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے