دھرنا دینے والوں کو اُن ہی کی زبان میں جواب دینا چاہیے

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جے یو آئی ف کے دھرنے کے حمایتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا دینے والوں کو ان ہی کی زبان میں جواب دینا چاہیے۔

سوشل میڈیا بیان میں وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساری اپوزیشن کا ایک مقصد ہے کہ قوم کے پیسے دیئے بغیر مقدمات سے نکل جائیں۔

ان کا کہنا تھا ہماری غلطی ہے کہ ہم طاقتور طبقات کی بلیک میلنگ میں آ جاتے ہیں ورنہ دھرنا دینے والوں کو ان ہی کی زبان میں جواب دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر لوگ جو بندر تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں انہیں مونگ پھلی نہیں کچھ اور چاہیے۔

[pullquote]
ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے، حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے ہمارے ہاں امیر بیمار ہو تو لگتا ہے قیامت آ جائے گی، پاکستان میں جب تک عام آدمی اور سیٹھ کیلئے ایک قانون نہی ہوتا ہم ایک پسماندہ معاشرہ رہیں گے۔
ساری اپوزیشن کا ایک مقصد ہے قوم کے پیسے دیئے بغیر مقدمات سے نکلنا، ہماری غلطی ہے کہ ہم طاقتور طبقات کی بلیک میلنگ میں آ جاتے ہیں ورنہ دھرنا دینے والوں کو انھیں کی زبان میں جواب دینا چاہئے، مٹھی بھر لوگ جو بندر تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں انھیں مونگ پھلی نہیں کچھ اور چاہئے۔[/pullquote]

فواد چوہدری نے ایک اور ٹوئٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز پر تنقید کی بوچھاڑ کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں امیر بیمار ہو تو لگتا ہے قیامت آ جائے گی، پاکستان میں جب تک عام آدمی اور سیٹھ کے لیے ایک قانون نہیں ہوتا ہم ایک پسماندہ معاشرہ رہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے