‘رئیس’: بھارتی میڈیا کو پاکستانی اداکارہ پسند کیوں نہیں آئی

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی بولی وڈ فلم ‘رئیس’ طویل عرصے سے خبروں میں تھی، اور اس فلم کا انتظار ماہرہ کے مداح طویل عرصے سے کر رہے تھے۔

‘رئیس’ کو آج یعنی 25 جنوری کو آخر کار دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا، تاہم پاکستان میں اب تک نمائش کیلئے پیش نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان کی پہلی بولی وڈ فلم ہونے کے باعث ہر کسی کو ان سے ایک شاندار پرفارمنس کی توقع تھی، تاہم بھارتی ویب سائٹس ماہرہ خان کی ‘رئیس’ میں کی گئی پرفارمنس سے زیادہ متاثر نظر نہیں آئیں۔

ایسا شاید ہی ہوا ہو جب شاہ رخ خان کے ہمراہ کسی اداکارہ نے پہلی فلم کی ہو، اور اسے پسند نہ کیا گیا ہو، اس کی مثال انوشکا شرما اور دپیکا پڈوکون ہیں، جن کا شمار آج بولی وڈ کی شاندار اداکاراوں میں کیا جاتا ہے۔

تاہم ماہرہ خان کی پرفارمنس اور شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی کیمسٹری بھارتی تجزیہ کاروں کو خاصی پسند نہیں آئی۔

[pullquote]ٹائمز آف انڈیا[/pullquote]
‘ماہرہ کو صرف گانوں اور چند جذباتی مناظر کی حد تک محدود کردیا گیا اور اس کے علاوہ کچھ خاص شامل نہیں کیا گیا، اگر انہیں شامل کرنے کا مقصد فلم میں بُرے کردار کو بہتر کرنا تھا تو ناظرین کو ایسا کچھ نظر نہیں آیا’۔

[pullquote]انڈین ایکسپریس[/pullquote]
‘ماہرہ خان بھی اس فلم میں کچھ خاص نظر نہیں آئیں، وہ اس سے بہتر کرسکتی تھیں، ان کی اداکاری دوسرے اداکاروں کے سامنے ڈوب گئی’۔

[pullquote]ہندوستان ٹائمز[/pullquote]
‘اس فلم میں ماہرہ خان کو ایک سہارے کی طرح استعمال کیا گیا، جو مزکری کردار کی بیوی بنی جو گھر میں اپنے بچے کی پرورش کرتی رہیں، یا جس پر غصہ اتارتے دکھایا گیا یا چند رومانوی مناظر میں پیش کیا گیا’۔

ڈی این اے انڈیا
‘شاہ رخ اور ماہرہ کے درمیان فلمائے گئے رومانوی سینز میں کچھ خاص بات نظر نہیں آئی’۔

[pullquote]ممبئی مرر[/pullquote]
‘ماہرہ خان کے ویزے پر کیا گیا خرچہ ضائع گیا، کیونکہ اداکارہ نے مشکل سے ہی اپنے کسی جذبات کو اسکرین پر پیش کیا’۔

[pullquote]بولی وڈ لائف[/pullquote]
‘شاہ رخ خان کی فلم کا سب سے مایوس کرنے والا لمحہ ان کا ماہرہ خان کا گانا ہے، اس گانے کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے اسے بعد میں سوچ کر بنایا ہو، شاہ رخ اور ماہرہ کے درمیان کوئی کیمسٹری نظر نہیں آئی، ماہرہ خان کا کردار زیادہ تر کسی سجاوٹ کے سامان جیسا نظر آیا’۔

[pullquote]پنک وِلا[/pullquote]
‘ماہرہ خان کو اس فلم میں بہتر انداز میں پیش نہیں کیا گیا، شکر ہے انہوں نے فلم اے دل ہے مشکل میں فواد خان کے بے سبب کردار جیسا کردار نہیں کیا، لیکن انہوں نے فلم رئیس کی کہانی کے لیے بہت کچھ خاص کرکے نہیں دکھایا’۔

[pullquote]بزنس اسٹینڈرڈ[/pullquote]
‘ماہرہ کا فلم میں رئیس کی اہلیہ کا کردار بالکل ضائع گیا، ان کا کردار زبردستی فلم میں رومانوی زاویہ کو پیش کرنے کے لیے شامل کیا گیا، ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ کیمسٹری نے بھی خاصہ متاثر نہیں کیا’۔

[pullquote]انڈیا ڈاٹ کام[/pullquote]
‘ماہرہ خان نے فلم میں آسیہ کا کردار ادا کیا، جن کے رئیس دیوانے رہے، لیکن انہوں نے اپنی ڈیبیو فلم میں کوئی خاص متاثر نہیں کیا۔

[pullquote]دکن کرونیکل[/pullquote]
‘ماہرہ خان شاید وہ پہلی اداکارہ ہوں گی جنہیں شاہ رخ خان کے ہمراہ کاسٹ کیا گیا ہو، اور وہ ان کے ساتھ اپنی کیمسٹری سے متاثر کرنے میں ناکام رہیں، صرف کچھ گانوں میں ان اداکاروں کی کیمسٹری نظر آئی، لیکن انہوں نے بھی خاص کمال نہیں کیا’۔

واحد ایک ریویو سامنے آیا، جس میں ماہرہ خان کی اداکاری کو پسند کیا گیا۔

[pullquote]ذی نیوز[/pullquote]
‘پاکستان کی شاندار اداکارہ ماہرہ خان ایک تازی ہوا کا جھونکا محسوس ہوئیں، وہ ناظرین کے سامنے اپنا پہلا کامیاب تاثر دینے میں کامیاب رہیں’۔

ماہرہ خان کی ماضی میں دی گئی پرفارمنسز سے تو ان سے فلم ‘رئیس’ میں شاندار کارکردگی کی ہی امید رکھی جاسکتی ہے، البتہ ہندوستانی ویب سائٹس پر شائع ان تبصروں میں ماہرہ خان پر کی گئی، تنقید کی وجہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی ہے، یا واقعی ماہرہ کی خراب پرفارمنس اس کا اندازہ فلم دیکھ کر ہی لگایا جاسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے