روزمرہ استعمال کی وہ چیزیں جو سمارٹ فون ہڑپ کرگئے

cameraسمارٹ فون کے عروج نے ہمارے رہنے کے انداز کو بدل کر رکھ دیا ہے ۔سمارٹ فونز نے متعدد ایسی اشیاکو ماضی کا قصہ بنا دیا ہے جو ہم اس ڈیوائس کی آمد سے قبل روزمرہ کی زندگی میں استعمال کرتے تھے ۔

یہاں تک کہ سمارٹ فونز نے تو ہمارا یہ تصور بھی بدل دیا ہے کہ فون ہوتا کیا ہے اور اب وہ صرف کال کرنے والی سادہ ڈیوائس نہیں، درحقیقت ایک سمارٹ فون ہر مقصد کے لیے استعمال ہونے والا منی کمپیوٹر ہے جسے ہم اپنی زندگیوں کو سمت دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ہماری زندگیوں کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ سمارٹ فونز نے متعدد اشیاکی اہمیت کو ختم کردیا ہے ۔

ایسی ہی چند چیزیں درج ذیل ہیں ۔

فلیش لائٹ یا ٹارچ آخر آپ ایک بڑی اور بھاری فلیش لائٹ اپنے پاس کیوں رکھیں گے جب آپ وہی کام اپنے سمارٹ فون سے ایک کلک یا ایک بٹن دبا کر لے سکتے ہیں؟

سمارٹ فون میں کوئی فلیش لائٹ ایپ اس وقت مددگار ثابت ہوتی ہے جب آپ کسی تاریک جگہ میں کوئی چیز تلاش کررہے ہوں یا لوڈشیڈنگ کے باعث اندھیرے میں بیٹھے ہوں ۔

نقشے ، جی پی ایس ڈیوائسز گوگل میپس نے سمارٹ فونز کی آمد کے ساتھ مہنگے کاغذی نقشوں کو آج کی نسل کے لیے ایک عجیب و غریب شے بنادیا ہے جبکہ سمارٹ فونز نے گاڑیوں میں نصب جی پی ایس کو بھی کسی پرانے زمانے کی ڈیوائس میں بدل دیا ہے ۔

اگر آپ کے پاس کسی قابل اعتبار موبائل سروس کی خدمات حاصل ہیں تو آپ کو راستے تلاش کرنے کے لیے بس اپنے سمارٹ فون کو ہی جیب سے نکال کر کچھ کلک کرنے کی ضرورت پڑتی ہے ۔

آڈیو ریکارڈر پروفیشنل ریکارڈنگ کے لیے ایک اضافی مائیکروفون کا ہونا اب بھی ایک اچھا خیال ہے مگر جب آپ کو کسی فرد کے الفاظ کی ایک آڈیو کاپی کی ضرورت ہوتی ہے تو سمارٹ فون کا ہی استعمال ہوتا ہے ۔

اکثر سمارٹ فونز میں آڈیو ریکارڈنگ کا معیار اتنا اچھا ہوتا ہے کہ آپ ان سے کافی حد تک پروفیشنل کام بھی کرسکتے ہیں۔

کیمرے اب آپ ویڈیو فوٹیج اور تصاویر اپنے سمارٹ فونزسے کھینچ سکتے ہیں جو کہ انتہائی شاندار بھی ہوتے ہیں۔

گزشتہ دنوں تو یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ رواں برس ایک فلم فیسٹیول کے دوران ایک ایسی فلم کی نمائش بھی ہوئی جسے آئی فون فائیو ایس سے شوٹ کیا گیا تھا یعنی ویڈیو کیمرے تک کا استعمال نہیں ہوا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے