ریاستی وسائل کیس کو بچانے کے لیے استعمال ہورہے ہیں، بابر اعوان

پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست اور ریاست کا لائحہ عمل طے ہونے جارہا ہے،سپریم کورٹ جے آئی ٹی پر اعتراضات کو مسترد کرچکی ہے،ریاست کے وسائل کیس کو بچانے کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی کا مطالبہ غیرقانونی ہے۔

عمران خان کے خلاف کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ نااہل ہوجائیں جبکہ بعض کی یہ ضرورت ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں عمران خان کی تمام تفصیلات پیش کر دی ہیںاورسپریم کورٹ کو وہ تفصیلات بھی دیں جو مانگی نہیں گئی تھیں۔

اس وقت 4مقدمات قومی منظر نامے پر چھائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام حقائق سامنے آچکےہیں، ہم نے کوئی چیز نہیں چھپائی۔

اس موقع پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر، ہاشم بھٹہ کی درخواست میں ایک جیسے الزامات ہیں،حنیف عباسی کی دائر درخواست میں بھی اسی نوعیت کی درخواست ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے