ریحام خان کو100روپے فی لفظ کی پیشکش کی لیکن معاہدہ نہ ہوسکا: نیوز ویک

reham khanریحام خان نے پاکستان کے ایک اخبار نیوز ویک میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق آرٹیکل لکھنے کے لیے 35ہزار پاونڈ کا مطالبہ کیااور معاہدہ نہ ہونے پر آرٹیکل بلا عاوضہ برطانوی اخبار گارڈین میں شائع کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرا م نقطہ نظر میں نیوز ویک کی ڈپٹی ایڈیٹر بینظیر شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان نے معاہدے کے مطابق آرٹیکل لکھا اور بعد میں جب ان سے رابطہ ہوا توا نہوں نے آرٹیکل کو شائع کرنے سے روک دیا اور کہا کہ ان کی پریس سیکریٹری شازانہ راجارابطہ کریں گی ۔

ڈپٹی ایڈیٹر کا کہناتھا کہ ریحام خان کی سیکریٹری کی انہیں ای میل موصول ہوئی جس میں انہوں نے آرٹیکل کیلئے 35ہزار پاؤنڈ کا مطالبہ کیا جو کہ پاکستانی تقریباً 56لاکھ روپے بنتے ہیں ۔

ڈپٹی ایڈیٹر کا کہناتھا کہ انہوں نے ریحام خان کی سیکریٹری سے کہا کہ وہ اتنی رقم ادا نہیں کرسکتے جبکہ وہ ایک لفظ کیلئے 10روپے اداکرتے ہیں اور اسی حساب سے انہیں بھی ادائیگی کی جائے گی اور یہاں تک کہ انہیں 100روپے فی لفظ کی پیشکش کی گئی لیکن معاہدہ طے نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی پریس سیکریٹری نے ان کے ذیلی ادارے ہیلو پاکستان سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے بھی کسی قسم کا معاوضہ دینے سے انکار کر دیا تھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے