زلزلے سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ،243ہوگئیں

zalzalaزلزلہ سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، خیبرایجنسی میں مزید تین ، اپر دیر میں دو افراد دم توڑ گئے ، مجموعی تعداد 243 تک پہنچ گئی ۔
1500 سے زائد زخمی ہیں۔

چترال ، مالاکنڈ ، تورغر اور کوہستان میں پہاڑیوں پر آبادلوگوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ درست صورتحال کا اندازہ نہ ہوسکا۔ خیبر پختون خوا میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 184 ہو گئی ہے۔ جبکہ دو ہزار سے زیادہ مکانات تباہ ہوئے ۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ علاقوں کو سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔ صوبہ خیبر پختون خوا میں سب سے زیادہ نقصانات ہواجس میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 456 ہوگئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے رپورٹ کے مطابق اب تک سب سے زیادہ دیر لوئر میں 248 افراد زخمی ہوئے۔چترال میں 200 پشاور 165 سوات 161اپر دیر 147 اور مردان میں 101 افراد زخمی ہوئے۔بونیر میں 95 ایبٹ آباد 85 ،شانگلہ 80 ملاکنڈ میں 78 افراد زلزلے کے باعث زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق کوہاٹ میں میں زخمی افراد کئی تعداد 21 ہو گئی ہے جبکہ صوابی میں 19،تور غر 18،بٹ گرام 15،نوشہرہ 14 ،مانسہرہ 4 کوہستان لوئر 3 ،بنوں اور چارسدہ میں زخمیوں کی تعداد ایک ایک ہے۔سب سے زیادہ 417 مکانات شانگلہ میں تباہ ہوئے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم عامرآفاق کے مطابق دوہزارخیمے،رضائیاں اور دوہزار فوڈ پیکجزکمشنرملاکنڈ کو حوالے کردیا ۔جبکہ پی ڈی ایم اے کی ٹیم دیگر متاثرہ علاقوں کو روانہ کر دی گئی جو نقصانات کا تخمینہ لگائے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے