زمبابوین صدر كو غلط ناپ كی ٹوپی بھجوانے پر يونيورسٹی اہلكار معطل

sadarزمبابوین صدر کو غلط ناپ کی ٹوپی بھجوانے پر مقامی یونی ورسٹی کے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زمبابوے کی یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب میں صدر کو شرکت کی دعوت دی گئی جس میں ان کے لیے تیار کی گئی ٹوپی کا سائز چھوٹا نکلا اور اس بنا پر مقامی یونیورسٹی کے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

یونی ورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس غلطی کی وجہ سے انتظامیہ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جس پر اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے جب کہ صدارتی آفس کے مطابق اس بارے میں انتظامیہ سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں گئی۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ یونیورسٹی انتظامیہ اہلکار کو معطل صدر کا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے کیا۔

واضح رہے کہ صدر کو ٹوپی یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کے وقت پہننی تھی جب کہ گزشتہ برس بھی صدر نے تقریب میں چھوٹی ٹوپی سر پر پہن کر خطاب کیا تھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے