ستر سالہ بھارتی اداکار کبیر بیدی نے چوتھی بار شادی کا لڈو چکھ لیا

عام طورپرلوگ اپنے پیاروں کو ان کی سالگرہ پر سرپرائز گفٹ دیتے ہیں لیکن بالی وڈ اداکار کبیر بیدی نے اپنی سالگرہ پردوستوں کو حیران کر دیا۔

کبیر بیدی نے کئےایک تیر سےدو شکار،اپنی سالگرہ والے دن ہی ایک اور شادی کرڈالی،سالگرہ کی تقریب میں آنے والے دوست احباب برتھ ڈے بوائے کو دولہا کے روپ میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

دہلی میں ہوئی اس شادی میں کبیر بیدی نے صرف اپنےقریبی دوستوں کو ہی مدعو کیا تھا،70سال کے کبیر کی 42سالہ پروین دوسانج سے یہ چوتھی شادی ہے۔

اس سے قبل وہ اڑیسہ کی ڈانسر پروتیما بیدی سےشادی کر چکے ہیں جن سے ان کے دو بچے پوجا بیدی اور سدھارتھ بیدی ہیں،اس کے بعد انہوں نے برطانوی فیشن ڈیزائنر سوزین سےشادی کی،جن سے ان کا ایک بیٹا ایڈم ہے،سوزین کو طلاق دینےکےبعد کبیر بیدی نے ٹی وی اور ریڈیوپریزینٹر نکی بیدی سے شادی رچائی ۔

ماضی میں کبیر بیدی اداکارہ پروین بابی کے بھی عشق میں مبتلا ہو چکے ہیں،اپنےوالد کی چوتھی شادی پر پوجا بیدی خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کچھ یوں کیا ہے کہ ہرکہانی میں ایک چڑیل یا سوتیلی ماں ہوتی ہے، میری کہانی میں بھی آ گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے