سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا پانچ سال کےلیے ’اقامہ‘ جاری کرنے کااعلان ، نام بھی بدل دیا

iqama

سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے غیرملکیوں کی بڑی مشکل آسان کردی ہے اور آئندہ ہفتے سے پانچ سالوں کیلئے اقامہ جاری کرنے کااعلان کردیاجس کااطلاق نئے اسلامی سال کے پہلے دن یعنی 15اکتوبر سے ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق کمپنیاں اور غیرملکی اپنے اقامہ کی سالانہ آن لائن ہی تجدید کراسکتے ہیں اور اس کے لیے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں جبکہ تجدیدشدہ کارڈ بھی کوریئرکے ذریعے پہنچ جائیں گے ۔ اگراقامے کی تجدید کرائی جاتی ہے یا پھر اپنا کفیل تبدیل کیاجاتاہے تو پرانا کارڈ واپس کرناہوگا ۔

رپورٹس کے مطابق پرانا کارڈ صرف ایک سال کیلئے ہوگا اور نئے کارڈ مقیم سروسز سے الیکٹرانیکلی تجدید ہوسکتے ہیں اور جعل سازی کی روک تھام کیلئے ان میں مقناطیسی سٹرپس لگی ہیں تاہم ان پر کوئی تاریخ تنسیخ نہیں لکھی گئی اورلفظ اقامہ کے متبادل کے طورپراس نئے کارڈ کیلئے مقیم شخص کی شناخت (resident identity)کالفظ استعمال کیاگیاتاہم اس کیلئے بھی وہی فیس لاگوہوگی۔

عرب نیوز کاکہناتھاکہ حکومت کی طرف سے نیا کارڈ متعارف کرانا ای سروسز پروگرام کا حصہ ہے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے طریقہ کارپر کنٹرول کو یقینی بناناچاہتے ہیں ۔

ڈائریکٹوریٹ کاکہناتھاکہ ملک سے جانے ، دوبارہ آنا یا پکے پکے جانے یا اقامتی کارڈ کی تجدید سے متعلق ’مقیم ای پورٹل‘ کابراہ راست پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے الیکٹرانکلی رابطہ ہے جبکہ کمپنیوں کو بھی یہ سہولت دستیاب ہے کہ وہ ویب سائٹ پر اپنے کارکنان کی معلومات اپ ڈیٹ کرسکیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے