سعید اجمل کو ڈی سی او نے منا لیا،کرکٹ میچ شروع

ساعدسعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کاتنازع حل ہو ہی گیا ،ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل نے سعید اجمل کو منا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرعی یونی ورسٹی فیصل آباد میں قائم سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کا معاملہ حل کر لیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈی سی او نورالامین مینگل یونی ورسٹی آئے تھے جہاں انہوں نے سعید اجمل کو منا کر معاملات حل کرنے میں کافی مددفراہم کی۔

بعد ازاں زرعی یونی ورسٹی الیون اور سعید اجمل الیون کا میچ شرو ع کر دیا گیا ہے ۔معاملات طے پا جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ اس معاملے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ میں مستقبل کے سٹارز کی تربیت کرنا چاہتا ہوں ،یونی ورسٹی قواعد وضوابط کی پابندی کریں گے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امید ہے مسائل جلد حل کر لیئے جائیںگے۔دریں اثنا زرعی یونی ورسٹی الیون اور سعید اجمل الیون کا میچ شروع ہو گیا ہے جس میں سعید اجمل الیون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ آج صبح دونوں ٹیموں کے مابین ایک دوستانہ میچ ہونا تھا لیکن سعید اجمل کے مطابق یونی ورسٹی انتطامیہ کی جانب سے گراﺅنڈ میں پانی بھر دیا گیا تھا تاکہ میچ نہ ہو سکے جس پر قومی کرکٹر نے احتجاج کیا تھا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے