’سلطان’ کے ٹریلر سے عامر ناخوش

بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ‘سلطان’ نے پہلے کنگ خان شاہ رخ کی فلم ‘رئیس’ کی ریلیز کو متاثر کیا تھا اور اب مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی اس کے ٹریلر سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔

سلمان خان اپنی فلم میں ایک پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ریسلنگ میں اپنے ملک کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوانے کی کوشش میں رہتا ہے دوسری جانب عامر خان کی آنے والی فلم میں وہ مہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی پر ایک فلم کر رہے ہیں جو ایک پہلوان ہیں۔

بولی وڈ لائف کی ایک خبر کے مطابق عامر خان حال ہی میں سلمان خان کی فلم کے ٹریلر سے ناخوش دکھائی دیئے۔

[pullquote] ‘سلطان’ کا پہلا ٹریلر، سب کچھ سامنے آگیا؟[/pullquote]

رپورٹ کے مطابق اداکار کا ماننا ہے کہ کہیں نہ کہیں سلمان کی فلم ان کی فلم ‘دنگل’ کی کمائی کو نقصان پہنچا سکتی ہے کیوں کہ دونوں فلموں میں بہت حد تک ایک انداز کی پہلوانی پیش کی جارہی ہے۔

عامر خان نے سلمان خان سے قبل اپنی فلم کا اعلان کیا تھا اور اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا تھا تاہم سلمان اس سال ان سے پہلے اپنی فلم ریلیز کرنے جارہے ہیں۔

سلمان خان کی فلم ‘سلطان’ رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی جبکہ عامر خان کی فلم کرسمس پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس سے قبل شاہ رخ خان کی فلم ‘رئیس’ بھی عید پر ریلیز کی جارہی تھی تاہم فلم ‘سلطان’ کے باعث شاہ رخ کی فلم کی ریلیز متاثر ہوئی اور اب اسے 2017 میں پیش کیا جائے گا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ مداحوں کو کس سپر اسٹار کی فلم زیادہ پسند آتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے