سندھ پولیس میں تبادلے،غلام قادرتھیبو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات

سندھ پولیس میں اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کرتے ہوئے غلام قادر تھیبو کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی تعینات کردیا گیا۔

سندھ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ پولیس کے محکمہ انکوائری اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے چیئرمین گریڈ 21 کے افسر غلام قادر تھیبو کو مشتاق احمد مہر کی جگہ ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر (بی ایس-21) کو ٹریفک پولیس سندھ کا ایڈیشنل آئی جی تعینات کردیا گیا۔

جبکہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس خادم حسین بھٹی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل آئی جی ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ انسپیکشن تعینات کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ریسرچ، ڈیولپمینٹ اینڈ انسپیکشن سردار عبدالمجید کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس (ایڈیشنل آئی جی) سندھ تعینات کردیا گیا.

جبکہ موجودہ ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب احمد پٹھان کو گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کی جگہ ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

تاہم ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایڈیشنل آئی جی کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ جون میں سندھ حکومت نے ایس پیز، ایس ایس پیز اور ان عہدوں کے برابر افسران کے تبادلوں اور پوسٹنگ کے اختیارات انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس سے لے کر سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈنیشن ڈیپارٹمنٹ کو دے دیے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے