سوشل میڈیا صارفین کا شاہ رخ خان پر اقربا پروری کا الزام

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی اپنے بیٹے آریان خان کے ساتھ فلم میں انٹری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اقربا پروری کا الزام عائد کیا جار رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے بیٹے آریان خان کے ساتھ فلم نگری میں انٹری کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اور آریان ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم لائن کنگ کے ہندی ری میک ورژن میں مفاسا اور سمبا کی وائس اوور کریں گے۔ اداکار کے اس اعلان کے بعد اُن کے مداحوں کی جانب سے کافی گرم جوشی دیکھنے میں آئی۔

بہت سے فنکاروں نے شاہ رخ کو بیٹے کی انٹری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد بھی دیں لیکن کچھ شائقین ایسے بھی ہیں جنہوں نے شاہ رخ کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

لکشیا متل نامی ایک صارف نے لکھا کہ ڈزنی والوں کو پتا تھا کہ بھارت میں لائن کنگ کا اسکرپٹ بیچنے کے لیے بھی اقربا پروری کا سہارا لینا پڑے گا۔ وہ اس لیے کہ کیوں کہ ہم اس کے حق دار ہیں، ہمیں آریان کے فلم کرنے سے کوئی شکوہ نہیں لیکن لائن کنگ جیسی اتنی بڑی فلم پلیٹ میں رکھ کے اسے پیش کردینا اقربا پروری نہیں تو اور کیا ہے۔

شہری ونود نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیسے میں کتنی طاقت ہوتی ہے، اقربا پروری کو خوش آمدید کہتے ہیں اسی طرح ایک خاتون نے کہا کہ بھارتیوں نے خاندانی سیاست کو تو مسترد کردیا لیکن بالی ووڈ میں اب بھی موروثی اور خاندانی نظام کو مسترد نہیں کیا جاسکا۔

شیوتا نامی خاتون نے تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ خود کو بادشاہ سمجھنے والے شاہ رخ خان نے ایک نئے انداز کے ساتھ اقربا پروری کی بنیاد رکھ دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے