سٹار وارزکے نئے ریکارڈ

سٹاروارز سیرزکی نئی فلم ْدی فورس اویکنز’ اپنی ریلیز کے 12 دن کے اندر امریکہ میں 600 ملین ڈالر کا، جبکہ دنیا بھر میں تقریبا سوا ارب ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم کی نمائش ابھی بھی اسی کامیابی سے جاری ہے۔

دی فورس اویکنز نے کئی تاریخی ریکارڈ قائم کردیے ہیں اور ابھی تک دنیا بھرمیں باکس آفس پر سب سے کامیاب فلم کا درجہ حاصل کیے ہوئے ہے۔

فلم کی مقبولیت کودیکھتے ہوئے پاکستان میں فلم کے ڈسٹری بیوٹر، ڈسٹری بیوشن کلب نے ملک بھرمیں ایک تشہیری مہم کا آغاز کردیا ہے، جس میں سٹار وارز فلم کے مداح پانچ ٹکٹ ایک ساتھ خریدنے پر قرعہ اندازی کے ذریعے سٹاروارز کے کھلونے حاصل کرسکیں گے۔ مداحوں کی دلچسپی کے لیے سینما گھروں میں فلم کے کرداروں اور چیزوں کی تصاویر اور کاغذی مجسمے بھی رکھے گئے ہیں، جن کے ساتھ لوگ تصاویر کھینچوارہے ہیں۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے مطابق فلم پاکستان میں اپنے پہلے ہفتے کے دوران تقریبا اسی لاکھ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم کی کامیاب نمائش ابھی بھی جاری ہے۔

ڈزنی فلم کی جانب سے ریلیز کی گئی سٹاروارز سیریز کی اس ساتویں فلم نے گزشتہ سال جون میں ریلیز ہونے والی یونیورسل سٹوڈیوز کی فلم ‘جوراسک ورلڈ’ کا ریکارڈ توڑدیا ہے، جو 652 ملین امریکی ڈالر کے ٹکٹوں کی فروخت کے بعد سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی تھی۔

[pullquote]دی فورس اویکنز امریکہ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہالی وڈ فلموں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔ جس میں اواتار 760 ملین ڈالر کے بزنس کے بعد پہلے، ٹائیٹنک 658 بلین ڈالر کے بزنس کے ساتھ دوسرے، جوراسک ورلڈ 653 ملین ڈالر کے بزنس کے ساتھ تیسرے، اور مارولز دی اوینجرز 623 ملیں ڈالر کے بزنس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ [/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے