سپریم کورٹ میں یوٹیوب کی بندش کو چیلنج کر دیا گیا

youtubeسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یوٹیوب کی بندش کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گستاخانہ مواد نشر کرنے پر والی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کو دوبارہ کھولنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی دی گئی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یو ٹیوب کی بندش انسان حقوق کی خلاف ورزی ہے اس پر عائد پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے۔

واضح رہے کہ چودہ ستمبر 2012کو نبی کریم ﷺکے بارے میں قابلِ اعتراض فلم ’انوسنس آف مسلمز‘کے خلاف پاکستان بھر میں مظاہرے ہوئے جن میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث 17 ستمبرپاکستانی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے حکم پر انٹرنیٹ پر توہین آمیز فلم چلانے والی سماجی ویب سائٹ یو ٹیوب تک رسائی بند کر دی گئی۔

اس بندش کی وجہ یو ٹیوب کی جانب سے توہین آمیز فلم نہ ہٹانے کا فیصلہ بتائی گئی۔

اس سے قبل اس وقت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے از خود نوٹس لیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فوری طور پر ملک میں انٹرنیٹ سے پیغمبر اسلام ﷺپر متنازع فلم کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔29 دسمبرکوپاکستان میں یو ٹیوب پر کئی ماہ سے عائد پابندی ختم ہونے کے صرف دو گھنٹے بعد ہی پہلا حکم واپس لیتے ہوئے یو ٹیوب پر ایک مرتبہ پھر پابندی لگانے کا حکم جاری کر دیاگیاتھا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے