سکھ نوجوان نے انسانی جانیں بچانے کے لیے پگڑی اتار دی

turban

 بھارتی پنجاب کے علاقے سولر گھات کے رہائشی سکھ نوجوان اندرپال سنگھ نے اپنے اس انسانی جذبہ کی وجہ سے خود کو ہیرو بنا لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اندرپال سنگھ اپنے علاقے سے گزر رہا تھا کہ اچانک اس نے نہر سے مدد کیلئے پکارنے کی آوازیں سُنیں۔

sikh

اندرپال سنگھ نہر کے قریب گیا تو اس نے دیکھا کہ چار کم عمر لڑکے مدد کیلئے چیخ و پکار کر رہے ہیں۔ اس سکھ نوجوان کو کچھ سمجھ
نہیں آ رہی تھی کہ وہ ان نو عمر لڑکوں کی کس طرح مدد کرے؟ کیونکہ ذرا سی بھی دیر ان کی جان لے سکتی تھی۔

اندرپال سنگھ نے اپنے مذہبی عقائد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی پگڑی کھولی اور ڈوبتے ہوئے نوعمر لڑکوں کی طرف پھینک دی اور باری باری چاروں لڑکوں کو کنارے پر کھینچ لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے