سہون دھماکے کے 2سہولت کاروں کو شناخت کرلیا ،سی ٹی ڈی

سہون دھماکے کے دوسہولت کاروں کو شناخت کرلیا گیا ہے،خودکش حملہ آور اور سہولت کار15فروری کوایک گھنٹہ مزارمیں رہے۔

ایڈیشنل آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی( سی ٹی ڈی) ثنااللہ عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سی سی ٹی وی سے لی گئی تصاویر شناخت کےلیے نادرا بھیج دی گئی ہیں۔شناخت میں مدد کرنیوالے کے لیے50لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تمام شواہد جمع کیے، خودکش حملہ آور کے کپڑوں کی باریکی سے چھان بین کی گئی، دیکھنے پرپتا لگاکہ حملہ آورنےخودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے