سیالکوٹ میں جماعت احمدیہ کی سو سالہ پرانی عبادت گاہ اور گھر کو مسمار کر دیا گیا .

بدھ اور جمعرات کی رات سوا بارہ بجے سینکڑوں افراد نے سیالکوٹ شہر میں جماعت احمدیہ کی قدیمی عبادت گاہ بیت المبارک اور اس سے ملحقہ حکیم حشام الدین کے مکان پر حملہ کر کے مسمار کر دیا۔

شہری انتظامیہ ، پولیس کے ضلعی افسران اور میڈیا کے نمائندگان موقع پر موجود تھے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ تعمیرات غیر قانونی تھیں جس کی وجہ سے انہیں گرایا جا رہا ہے ۔ احمدیوں کا کہنا ہے کہ یہ عمارات سو سال سے زیادہ عرصہ قبل تعمیر ہوئی تھیں ۔

https://www.youtube.com/watch?v=d75G4g7RMwg

بیت المبارک اور رہائش گاہ حکیم حشام الدین علامہ اقبال کے گھر کے قریب واقع ہے ۔ جماعت احمدیہ کے بانی مرزا غلام احمد قادیانی اپنے سیالکوٹ کے قیام کے دوران اسی مکان میں مقیم رہے ۔

گزشتہ برس جماعت احمدیہ نے اس رہائش گاہ کی قدیم طرز تعمیر کے مطابق تزئین و مرمت بھی کی تھی اور احمدیہ جماعت کے لئے یہ عمارتیں تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔ گذشتہ ہفتے تحریک لبیک یارسول اللہ کے رہ نما مولانا خادم حسین نے بیت المبارک کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی تھی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے